ہومپاکستانپاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے 44ارب روپے جرمانے کا فیصلہ مسترد کر دیا

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے 44ارب روپے جرمانے کا فیصلہ مسترد کر دیا

کراچی،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی 81شوگر ملوں پر 44ارب روپے کے جرمانے کا فیصلہ مسترد کر دیا، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ شوگر ملوں پر 44ارب روپے کے جرمانے سے متعلق مسابقتی کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ نہ ہی اکثریت کا فیصلہ ہے اور نہ ہی متفقہ،کمیشن کا فیصلہ 2-2ممبران سے برابر ہے، دو ممبران نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے حق جب کہ 2نے ان کے خلاف فیصلہ دیا،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ مسابقتی کمیشن کیچیئرمین نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنا ایک اضافی ووٹ کاسٹ کیا۔ چیئرپرسن کے پاس بینچ کی کارروائی کے دوران کاسٹنگ ووٹ کے استعمال کا اختیار نہیں ہے. چیئر پرسن کی جانب سے جس قانون کا سہارا لیا گیا ہے وہ محض انتظامی میٹنگز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔