اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر ضرورت مند خاندانوں میں 2064پرندے،مرغیاں تقسیم کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ویثرن کے مطابق جاری پراجیکٹ “بیک یارڈ پولٹری”کے تحت مستحق خاندانوں مرغیاں،پرندے سبسڈی پر فراہم کیئے گئے ہیں،محکمہ ایگریکلچر اور لائیو اسٹاک نے پرندوں کی تقسیم کیلئے ویٹرنری اسپتال ترلائی میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔تقریب میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غفران شہزاد،ایم اینڈ ای آفیسر ڈاکٹر تابندہ خواجہ اور اسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک محمود رشید شریک ہوئے اور مستحق خاندانوں میں پرندے/مرغیاں تقسیم کیں۔ ڈائریکٹر جنرل آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ منصوبہ دیہی علاقوں کے عوام کو انکی دہلیز پر روزگار کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے، منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے دئیے گئے اہداف کے حصول کیلئے ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار اور افسران سخت محنت کر رہے ہیں،ڈیپارٹمنٹ کے زمہ داران نے قلیل مدت میں اتنی بڑی تعداد میں پرندے،مرغیاں سبسڈی ریٹ پر مستحق افراد کو فراہم کیئے جو لائق تحسین ہے۔وزیراعظم کے ویثرن کے مطابق چیف کمشنر آفس دیہی علاقوں کے شہریوں کے زرائع آمدن میں اضافے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کر رہا ہے، منصوبے سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کو پرندے/مرغیوں سے متعلق بنیادی معلومات اور دوائیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
چیف کمشنر کے احکامات پر ضرورت مند وں میں 2064پرندے،مرغیاں تقسیم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
