اسلام آباد،سپریم کورٹ نے اپنے افسران اور ملازمین سے آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں ،تمام افسران اور ملازمین کو تفصیلات 15 اگست تک جمع کرانے کا حکم،تمام عملہ سربمہر لفافے میں مکمل کوائف جمع کرائے۔اس حوالے سے سرکولر جاری کردیا گیا جس کے مطابق آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والوں کیخلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔

