ہومتازہ ترینمزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند،شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کا حکم

مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند،شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کا حکم

کابل (آئی پی ایس ) بھارت نے قندھار کے بعد افغان شہر مزار شریف سے بھی قونصل خانے کے عملے اور شہریوں کو واپسی کی ہدایت کردی جبکہ قونصل خانے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں قائم بھارتی قونصل نے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ سے شہریوں کیلئے ہدایت جاری کی۔ ٹوئٹ میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ مزارشریف اور اردگرد تمام بھارتی شہری علاقہ چھوڑ دیں جبکہ دہلی کیلئے خصوصی پرواز مزار شریف سے روانہ ہوگئی ۔قونصلیٹ نے خصوصی پرواز سے روانگی کیلئے بھارتی شہریوں سے نام اور پاسپورٹ نمبر واٹس ایپ کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس کے علاوہ قونصلیٹ نے سفارتی اور سکیورٹی عملے کو بھی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جہاز عملے اور شہریوں کو لیکر مزار شریف سے براہ راست دہلی جائے گا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی قونصل خانہ خالی کرنے کے بعد عارضی طور پر بند کردیاگیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل قندھار میں بھی بھارتی قونصل خانے کو بند کردیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔