Wednesday, April 15, 2026
ہومتازہ ترینبلوچستان کی ترقی کیلیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیراعظم

بلوچستان کی ترقی کیلیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

قبل ازیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔