ہومپاکستانخوشی ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، وزیراعظم

خوشی ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، وزیراعظم

کراچی ،وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔منگل کو کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم (ایس ایل اینڈ ٹی ایس)کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس طرح ماضی میں ہم آگے بڑھ رہے تھے، اپنی صلاحیت کے مطابق اپنی منزل نہیں حاصل کرسکے اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ ہم اپنی صلاحیت پر اعتماد رکھتے ہوئے اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر آگے بڑھتے، ہم آسان راستے پر چلے گئے اور درآمدات پر منحصر معیشت بن گئے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے اپنی قوت نہیں پہچانی، انسان میں یہ صلاحیت ہے کہ اپنے بازو سے بوجھ اٹھاتا رہوں تو وہ مضبوط ہوگا اگر استعمال کرنا چھوڑ دوں تو وہ ناکارہ ہوجائے گا’۔وزیر اعظم نے کہا کہ قومیں بھی اس طرح ہوتی ہیں جو فیصلہ کرلیں کہ سب کچھ خود کریں گی تو اللہ قوم کو مضبوط کردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘اب پھر سے کوشش ہورہی ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں، ہم اب 7 ہزار 400 ٹن کو لفٹ کرسکیں گے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے ملک غیر ملکی زرمبادلہ بچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سیدھے راستے پر آچکا ہے، کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم سے کم ہوچکا ہے اب ہمارا ہدف سرمایہ کاری لانا ہے، منی لانڈرنگ روکنی ہے اور جو چیزیں درآمد کرتے ہیں اس کی اپنے ہی ملک میں پیداوار کرنی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔