اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)کامرس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں محمد حنیف خان صدرجبکہ سردار شفیق نائب صدر،شاہد عالم خان سیکرٹری منتخب ہو گئے۔نو منتخب مینجمنٹ کمیٹی نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔مخالفین کی طرف سے بے بنیاد رکاوٹوں کے باوجود انتظامیہ نے ہمارا گروپ کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہمارے گروپ کے خلاف جیت کے نوٹیفکیشن کو روکنے کے لیے گزشتہ رات انتظامیہ کو گمراہ کرنے کے لیے بہت حیلے بہانے ہوئے مگر جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے بروز سوموار 9اگست کو بلاآخر کامرس ایمیپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن 2021میں نئی سوسائٹی انتظامیہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اور اپنے اپنے منصب کی کرسی پر بیٹھ کر خدا اور تمام ممبران اور ڈویلرز کا شکریہ ادا کیا۔جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اس تقریب میں سول سوسائٹی صحافی و سماجی شخصیات کے علاوہ لینڈ سٹاک کے چیئرمین منیر رضا گوندل ضیاخان،شہباز احمد چھٹہ شیخ عمر،لیاقت علی خان،ملک اسماعیل،چوہدری محمد ارشد گروپ چیئرمین رانا فیصل،سردار آصف،سردار اشتیاق کے علاوہ دیگر دوستوں نے بھی شرکت کی ۔
محمد حنیف خان کامرس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدرمنتخب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
