Thursday, May 14, 2026
ہومدنیاغزہ،نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں میں مزید 59 شہری شہید

غزہ،نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں میں مزید 59 شہری شہید

غزہ (سب نیوز)اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران اسرائیلی حشیانہ بمباری سے شہدا کی تعداد 600 تک جا پہنچی، جن میں 200 بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی افواج نے رفح میں زمینی کارروائی تیز کر دی ہے اور شمالی علاقوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے، جس کے باعث بے گھر فلسطینی ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ادھر القسام بریگیڈ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں کی بارش کر دی، جس کے بعد اسرائیلی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ اسرائیلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ان کے دفاعی نظام نے کئی راکٹ فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔