Wednesday, April 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزچھبیس نومبراحتجاج کیس؛ بشریٰ بی بی کی شامل تفتیش کرنے کی درخواست

چھبیس نومبراحتجاج کیس؛ بشریٰ بی بی کی شامل تفتیش کرنے کی درخواست

اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی 15 اپریل تک ضمانت منظور کرلی۔

بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت چوہدری عامر ضیا ایڈیشنل سیشن جج، ویسٹ نے کی۔بشریٰ بی بی کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں۔ تفتیشی افسر کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔