اسلام آباد،پاکستان ورکرز فیڈریشن خیبرپختونخواہ کی قیادت نے پی ڈبلیو ایف کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسین کے اعزاز میں شانداراستقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں پی ڈبلیو ایف خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکرٹری رازم خان،صدر شاد خان،چیئرمین محمد اسلم عادل،شوکت علی انجم،حاجی انورکمال،حاجی لال بادشاہ،سعادت شاہ سمیت چوبیس اضلاع کی ٹریڈ یونینز کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر مزدور رہنماں سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈبلیو ایف کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسین نے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن مزدوروں کی پاکستان میں سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبود،تعلیم وتربیت اور انکے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا ہے،میں خیبرپختونخواہ کی تمام لیڈرشپ کاشکریہ اداکرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کااظہار کیا اور میں یقین دلاتا ہوں کہ انشا اللہ مزدوروں کے حقوق کا ہرسطح پر وفاع کریں گے اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں گے،تمام مزدور رہنما محنت کشوں کے مسائل کی صوبائی سطح پر نشاندہی کریں اور مشاورت سے مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیں،اس موقع پر انھوں نے صوبائی حکومت،صوبائی وزیر برائے محنت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ لیبر قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور غیر رسمی شعبے کے مزدوروں کے حوالے سے قانون سازی کریں تاکہ غیر رسمی شعبے کے مزدوروں کو سماجی تحفظ سمیت دیگر مراعات مل سکیں،چوہدری محمد یسین نے کہا کہ کم از کم اجرت مزدوروں کو یقینی بنائی جائے اور قانون سازی کے لیے مزدوروں کی نمائندہ تنظیم کے ساتھ مشاورت کی جائے،دوطرفہ اور سہ فریقی نظام کو فروغ دیا جائے تاکہ بہترقانون سازی ہو سکے،تقریب کے اختتام پر خیبرپختونخواہ کی قیادت نے قائد مزدور چوہدری محمد یسین کو ثقافتی تحفے اور تحائف پیش کیے۔
ورکرز فیڈریشن مزدوروں کے حقوق کا ہر سطح پر دفاع کرے گی ،چوہدری محمد یسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
