اسلام آباد ، ترنول پولیس کا ڈورے گائوں میں منشیات کے خلاف آپریشن ،آپریشن کے دوران 100گھروں کو چیک کیا گیا،آپریشن کے دوران 6 بڑے منشیات ڈیلرز گرفتار، قبضے سے 5600 گرام ہیروئن،2000گرام چرس، ایک گن برآمد کر لی گئی ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جانچ پڑتال کے لیے 15مشکوک افراد اور 05 موٹرسائیکل تھانہ منتقل کردئیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کے مطابق سرچ آپریشن منشیات کے خلاف مہم کے سلسلہ میں کیا گیا، منشیات کے خاتمہ تک اسلام آباد پولیس کی مہم بلاتفریق جاری رہے گی، آئیں پولیس کا ساتھ دیں اور ملکر اس ناسور کا خاتمہ کریں۔
ترنول پولیس کی کارروائی ، 6بڑے منشیات ڈیلرز گرفتار کر لئے گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
