اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک سال میں حکومت کے خلاف کوئی سکینڈل سامنے نہیں لا سکی۔منگل کو حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اور آرمی چیف نے دوست ملکوں سے مدد طلب کرنے کے لیے دورے کیے اور بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ برآمد بتدریج بڑھ رہی ہیں۔ باہر سے ہمارے عظیم پاکستانی خون پسینے کی کمائی سے اربوں ڈالر ملک میں بھیج رہے ہیں، یہ ہماری کامیابی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی و خوشحالی کا سفر تبھی تیزی آئے جب تک ملک سے خوارج کا مکمل خاتمہ نہیں کر دیتے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کوئی دن نہیں جاتا جب یہ فوج پر حملہ آور نہ ہوتے ہوں۔
