Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیراعظم کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ

وزیراعظم کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ

اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ لینے کے بعد مشین پر ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دی تھی۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے مشین کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ کیا جس میں مشین سے نکلنے والا ووٹ ڈالا بھی جاسکے گا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے اور اس مشین کو انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔اس سے قبل سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے اور اس حوالے سے ماضی میں مختلف جماعتوں کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات کا موثر ازالہ کرنے کے حوالے سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابی عمل پر عوام کا مکمل اعتماد بحال کرنے اور اس پورے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔خیال رہے کہ ای وی ایم مشینز وزارت سائنس کے ماتحت تین اداروں نیشنل یونیورسٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرنگ نے مقامی ٹیکنالوجی استعمال کر کے تیار کی ہے جس کی لاگت درآمد کردہ مشینوں سے نصف ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔