Monday, May 18, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد پولیس نے نور مقدم قتل کیس کے اہم گواہ کو بھی حراست میں لے لیا

اسلام آباد پولیس نے نور مقدم قتل کیس کے اہم گواہ کو بھی حراست میں لے لیا

اسلام آباداسلام آباد پولیس نے نور مقدم قتل کیس کے اہم گواہ زخمی امجد کو بھی حراست میں لے لیا، گرفتار گواہ امجد کا دفعہ 161کے تحت بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، امجد تھراپی سینٹر کا ملازم اور موقع کا اہم گواہ ہے،امجد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ تھراپی سینٹر کو ملزم کے والد نے کال کرکے اطلاع دی تھی، والد نے کہا ملزم کنٹرول سے باہر ہورہا ہے، ہم موقع پر تھراپی سینٹر کے 5لوگ پہنچے تھے، ملزم نے پہلے مجھ پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی مگر گولی نہ چلی، ملزم نے چھری سے میرے پیٹ پر وار کیا تو میں زخمی ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ امجد کے بیان کے بعد مقدمے میں 324کی دفعہ شامل کردی گئی ہے،امجد زخمی ہے اس لیے کاغذی کارروائی کے لیے زیر حراست ظاہر کیا،پولیس کے مطابق امجد پر ملزم ظاہر جعفر کو کور اپ دینے کی کوشش کا بھی الزام ہے، امجد کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔