اسلام آباد ، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی احتساب ہو گا،جس جس نے کھایا سب پکڑے جائیں گے ،نوازشریف کو ویزہ میں توسیع نہ ملی تووہ پھرمجھے کیوں نکالاکا شورمچائیں گے، ایک صاحب آج کل پائوں پکڑتے پھر رہے ہیں ،دوسرے گالیاں دینے کے بیانیے پرعمل پیرا ہیں، دونوں چورہیں ان کااحتساب ہوگا ۔
جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کردی، نوازشریف ویزے میں توسیع کی کوشش کریں گے ،توسیع نہ ملی تو وہ پھر مجھے کیوں نکالا،کا شورمچائیں گے ،ضمانت دیتا ہوں نوازشریف وطن واپس آئیں وہ سیدھے جیل جائیں گے، اسحاق ڈار سے متعلق بھی حقائق جلدآئیں گے۔ ایک سوال کے جوان میں شہبازگل نے کہا کہ سردارعبدالقیوم عوام اورآزاد کشمیر کے منتخب نمائندوں کے ووٹ سے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے ہیں،آزاد کشمیرمیں جس نے لوٹ مارکی ہے وہ سب پکڑے جائیں گے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ ضمانت کامطلب باعزت بری نہیں ہوتا،ایک صاحب آج کل پائوں پکڑتے پھررہے ہیں ،دوسرے گالیاں دینے کے بیانیے پرعمل پیرا ہیں،آپ دونوں چورہیں اوردھوکہ دے رہے ہیں،آپ کا احتساب ضرورہوگا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ جسٹس قیوم والامرضی کاانصاف ملے تونوازشریف واپس آسکتے ہیں،اب نوازشریف کے پلیٹ لیٹس پھرگرگئے ہیں کہ وہ جہازمیں سفرنہیں کرسکتے،میڈیاان کے بیانیہ کے بارے میں پوچھے،پنجاب حکومت کوجعلی رپورٹس بنانیوالوں کی انکوائری کرنی چاہئے۔علاوہ ازیں شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ میاں صاحب علاج کے بہانے قانون کو چکمہ دے کر لندن مفرور ہیں، لندن جا کر سیر سپاٹے اور پیزے کھانے کو علاج نہیں کہتے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں حرام مال سے جائیدادیں بنائیں اس ملک نے نکال باہر کرنے کا عندیہ دے دیا، ایک بار پھر درباریوں کو بیماری کا منجن بیچنے کا کام سونپا گیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ایک بار پھر سے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے ہونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ علاج بیماری کا کروایا جاتا ہے ڈھونگ اور ڈرامے بازی کا کوئی علاج نہیں۔
آزاد کشمیر میں بھی احتساب ہو گا،جس جس نے کھایا سب پکڑے جائیں گے ،شہباز گل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
