Sunday, May 17, 2026
ہومتازہ ترینبھارتی سازشیں ناکام ، پاکستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی کھیلوں کے میدان آباد،کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز

بھارتی سازشیں ناکام ، پاکستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی کھیلوں کے میدان آباد،کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز

اسلام آباد /مظفر آباد،بھارتی سازشیں ناکام ، پاکستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی کھیلوں کے میدان آباد،کشمیر پریمیئر لیگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، روشنیوں کی چکا چوند میں افتتاحی تقریب نے سماں باندھ دیا، پیراگلائیڈنگ کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ایونٹ کے افتتاحی میچ میں شاہد خان آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس کا مقابلہ شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز سے ہوا،(آج) باغ اسٹالینز اور کوٹلی لائنز میں میچ کھیلا جائے گا،اوورسیز واریئرز اورمظفرآباد ٹائیگرز بھی مقابل ہوں گے۔ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں۔ پہلا کوالیفائر 14 اگست کو ہونا ہے، فائنل 17 تاریخ کو ہوگا، مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے، اس میں سے 12 ڈے اینڈ نائٹ ہیں۔واضح رہے کہ ایونٹ کو ختم کرانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، غیرملکی پلیئرز کو شرکت سے روکنے کی سرتوڑ کوشش ہوئی، اس مقصد کیلئے متعلقہ بورڈز پر دباو بھی ڈالا گیا،ایونٹ کو رکوانے کیلئے آئی سی سی کا دروازہ تک کھٹکھٹایا گیا، تاہم وہاں پر بھی اسے منہ کی کھانا پڑی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔