جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کے رہنمائوں مانڈلا منڈیلا اور پرنس دلامنی نے 5اگست بروز جمعرات کو دنیا بھر میں منائے گئے یوم استحصال کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے معروف جنوبی افریقی صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا نے ایک ویڈیوپیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ان کی اپنی جدوجہد ہے اور ہم جنوبی افریقہ کے عوام کی طرف سے کشمیریوں کے لیے امن وسلامتی اور نیک تمنائوں کا پیغام دیتے ہیں۔ انہوںنے کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی افریقہ نے دہائیوں تک کشمیریوںکی حمایت کی ہے اور وہ ان کے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ تمام امن پسند اقوام جموں وکشمیر اور اسکے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مانڈلا منڈیلا نے 5اگست2019کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کرے یا پھر انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کے نتائج بھگتے۔ نیلسن منڈیلا کے پوتے پرنس دلامنی نے کہاکہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے اور کشمیری اور فلسطینی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیاجانا چاہیے ۔پرنس دلامنی نے برطانیہ سے تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد پر زوردیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ تنازعہ کشمیر کو حل کرنا چاہیے ۔
نیلسن منڈیلا کے پوتوں کا مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کرنیکا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
