اسلام آباد، اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیو مہم کے دوران بھارہ کہو 1 کے علاقے کا دورہ کیااور وہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین سے درخواست کی پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے 68اضلاع میں دو کروڑ تیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا آغاز رواں ہفتے ہوگیا، مہم چاروں صوبوں کے مخصوص اضلاع اور اسلام آباد میں شروع ہے، انسداد پولیو پروگرام مہم میں ایک لاکھ 79 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو قطرے پلائیں گے۔
اے سی سیکرٹریٹ کابھارہ کہو کا دورہ،والدین سے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی درخواست
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
