Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانترین گروپ کیلئے لابنگ کا الزام ، عون چودھری سے استعفیٰ لے لیا گیا

ترین گروپ کیلئے لابنگ کا الزام ، عون چودھری سے استعفیٰ لے لیا گیا

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی امورکے معاون خصوصی عون چودھری سے استعفیٰ لے لیا گیا ۔ عون چودھری پر ترین گروپ کیلئے لابنگ کرنے کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق عون چودھری کو آج وزیراعلی ہاوس طلب کیا گیا اور ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا۔عون چودھری پر الزام ہے کہ وہ ایم پی ایز کو جہانگیر ترین گروپ میں لانے کیلئے لابنگ کرتے تھے ۔عون چودھری کا کہنا ہے کہ مجھے وزیراعلیٰ ہاوس بلا کر جہانگیر ترین گروپ سے علیحدہ ہونے کا کہا گیا ،انکار پر استعفیٰ طلب کیا گیا جو میں نے دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات سب کے سامنے ہیں۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوا ن کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔