اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن اور ش لیگ والا کام ہوگیا، شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، شہباز شریف وہی پالیسی اپنا رہا ہے جو اس نے نواز شریف کو سعودیہ سے لانے کیلئے اپنائی، شہبازشریف کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو ڈائریکٹ جیل نہ جانا پڑے۔
بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ چوں چوں کا مربہ ہیں، اپوزیشن کیمروں کیلئے سیاست کر رہی ہے، شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو سمجھ آ گئی ہے، یقین ہے آپ جیسی نالائق اپوزیشن میں عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کریں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خطے میں حالات تیزی سے بدلنے جا رہے ہیں، اس خطے میں 6 ماہ بہت اہم ہیں، پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وار شروع کر دی گئی ہے، پاکستان کی سیاست میں ریجنل سیاست آنے والی ہے، عمران خان آپ کی سوچ سے بڑی سیاست کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت ایک کمیٹی بنادی ہے، اس وقت پاکستان میں جو بھی دہشتگردی ہو رہی ہے اس کا ذمہ دار ہٹلر مودی ہے، بھارت نے فیٹف سے ایک روز قبل لاہور میں دھماکے کروائے، فیٹف میں پاکستان کا کیس لڑ رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت داخلہ میں بھی کرپٹ لوگوں کے خلاف جھاڑو پھیر دیں گے، کرپٹ لوگوں کو جیل کی ہوا کھلائی ہے لیکن عدالتی فیصلوں کی وجہ سے انہیں اندر نہیں کرسکے، میں نوازشریف کو لاسکتا ہوں نہ ہی الطاف حسین کو، شہبازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی کوئی درخواست نہیں دی۔ڈیم بنانے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت دورکرنے کیلئے عمران خان نے بڑاکام ڈیم کاکیاہے، 3سال میں بڑے کام فیٹف میں ملکی مفادمیں لڑنا، پانی کیلئے ڈیم بنانا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ داسوواقعے پروزارت خارجہ فیصلہ کریگا اور افغان سفیرکی بیٹی کیس کو بھی فارن آفس ڈیل کررہاہے، افغان سفیر کی بیٹی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے افغان وفد آیا ہے۔
شہبازشریف کوشش کررہے ہیں کہ نواز شریف کو سیدھا جیل نہ جانا پڑے، شیخ رشید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
