ہومپاکستانحکومت نے کپا س کی امدادی قیمت 5ہزار روپے فی من مقرر کردی

حکومت نے کپا س کی امدادی قیمت 5ہزار روپے فی من مقرر کردی

اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے کاٹن کی انٹرونشن کی قیمت کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا ، “اگر قیمتیں 5000روپے فی من سے نیچے آتی ہیں توانٹرونشن کی پالیسی کو اکٹیویٹ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پروکیورمنٹ پرائس امپورٹ پیرٹی پرائس (آئی پی پی)کا 90 فیصد مقرر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے کہا کہ ، “وزارت ایک ‘کاٹن پرائس ریویو کمیٹی’ تشکیل دے گی جو ملک میں کپاس کی قیمتوں کی نگرانی کرے گی۔ یہ کمیٹی ٹی سی پی کو ہدایت کرے گی کہ اگر قیمتیں گریں تو خریداری شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹی سی پی ابتدائی طور پر 2لاکھ کاٹن بیلز خریدے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کسان اس خریداری سے براہ راست مستفید ہوں۔ وزیر نے امید ظاہر کی کہ اس سے ملک میں کپاس کی قیمتیں مستحکم ہوں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کپاس کی بحالی کے پروگرام پر کام کر رہی ہے جسے جلد متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد کپاس کے لیے خاص طور پر کپاس کے بیج اور کیڑے مار ادویات کے ساتھ ساتھ جننگ ٹیکنالوجی کو جدید بنانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔