تحریر: فرحین تارڑ
@FarzeenTarar
آج سے قریبا پانچ سال پہلے احمدپور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ ہوا اس وقت بہت سے لوگ جل گئے تھے ۔۔ تب حکومت کو پہلی بار پتہ چلا کہ پورے ساؤتھ پنجاب میں ایک بھی برن یونٹ ( جلے ہوۓ مریضوں کا وارڈ ) نہیں ہے جہاں مریضوں کا علاج ہوسکتا ۔۔۔
یہ جو عوام ہر وقت ینگ ڈاکٹرز کے بلاوجہ پیچھے پڑے رہتے ہیں ان کو یاد دلاتے جائیں تب سب سے پہلے ڈاکٹرز نے آواز اٹھائی ۔۔ اپنے احتجاج میں یہ ڈیمانڈ سب سے اوپر رکھی تھی لیکن عرصہ گزار گیا لیکن برن وارڈ نہ بن سکا۔
یہی عوام جب ہسپتالوں میں آتے ہیں تو سب سے پہلے اسے ڈاکٹرز کی خامی قرار دیکر مار دھاڑ کرتے ہیں کیونکہ اس کا بس حکومت پر نہیں چلتا ۔۔ پڑھے لکھے ڈاکٹرز پر ضرور چلتا ہے ۔۔
ابھی بھی کچھ لوگ اسے نہیں مانیں گے ۔۔ بیشک پاکستانی قوم اپنے حقوق سے غافل ترین قوم ہے اٹھتی ہے جب اپنے ہی لوگوں کو بغیر وجہ جانے مارنا ہو یا تنقید کا نشانہ بنانا ہو۔۔۔ حکومتوں سے جواب مانگنا تو ان کے بس میں ہی نہیں ہے۔
عوام اور قوم کے مسیحا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
