اسلام آباد ، حکومت نے کامیاب پاکستان منصوبہ 9 اگست کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا ، وزیراعظم منصوبے کا آغاز کریں گے ، کامیاب پاکستان حکومت کافلاحی ایجنڈے پرمشتمل سب سیبڑا پروگرام ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا منصوبہ تیار ہے ، حکومت نے کامیاب پاکستان منصوبہ 9 اگست کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا ۔اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور وزارت کے اعلی حکام شریک ہوئے، اجلاس میں حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبہ کی لانچنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم9اگست کو کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے ، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح منصوبوں میں تیزی لانیکااصولی فیصلہ کیا ہے، کامیاب پاکستان حکومت کافلاحی ایجنڈے پرمشتمل سب سیبڑا پروگرام ہو گا۔شوکت ترین نے کہا کہ ہاوسنگ منصوبے،اسکل ڈویلپمنٹ اورآسان قرضے پروگرام کاحصہ ہوں گے،شوکت ترین ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ، اربوں روپے کا بجٹ مختص،5لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا۔عثمان ڈار نے کہا کہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی، حکومت ہرمستحق خاندان کے1فردکوٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی جبکہ ملک بھر کی عوام کو لو کاسٹ ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا،نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کالاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ تیار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
پچھلی خبر
اگلی خبر
