اسلام آباد، پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ،مہلک وائرس مزید46 افرادکی جان لے گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 59 ہزار 321، سندھ میں 3 لاکھ 89 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 862، بلوچستان میں 30 ہزار 749، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 391، اسلام آباد میں 88 ہزار 676 جبکہ آزاد کشمیر میں 25 ہزار 301 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 62 لاکھ 15 ہزار 728 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 398 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 45 ہزار 829 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 858 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 104، سندھ میں 6 ہزار 69، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 487، اسلام آباد میں 804، بلوچستان میں 328، گلگت بلتستان میں 147 اور آزاد کشمیر میں 634 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا کے وار برقرار: چوتھی لہر مزید 46 جانیں لے گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
