ہومکھیلکشمیر پریمیئر لیگ،بھارتی دبا و کے باعث انگلش باولر مونٹی پینسر دستبردار

کشمیر پریمیئر لیگ،بھارتی دبا و کے باعث انگلش باولر مونٹی پینسر دستبردار

لاہور،کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل)میں حصہ لینے والے انگلش باولر مونٹی پینسر نے بھارتی دباوپر دستبرداری اختیار کر لی۔
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل)کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں مونٹی پینسر نے اپنا بیان جاری کیا۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے دباو آ رہا ہے اور وہاں سے کہا جا رہا ہے کہ اگر آپ کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے جائیں گے اور آزاد کشمیر میں کرکٹ کھیلیں گے تو آپ کیلئے بہت مشکلات پیدا ہوں گی۔اپنے بیان ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے بتایا گیا کہ کے پی ایل میں حصہ لینے پر آپ کو مستقبل میں بھارت کا ویزہ نہیں ملے گا، میں اپنا سپورٹس جرنلسٹ کا کیریئر شروع کرنا چاہتا ہوں، کمنٹری کا بھی سوچ رہا ہوں، بھارت میں اگر کوئی موقع ملے گا تو وہاں پر بھی میں کام کرنا چاہتا ہوں، اپنا کیریئر خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔مونٹی پینسر کا کہنا تھا کہ بھارت میں کرکٹ بہت بڑی ہے، وہاں اس کے لیے بہت بڑا کیریئر ہے، میں اسی وجہ سے سب کچھ دبا پر نہیں لگا سکتا۔اس سے قبل ٹویٹر پراپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ٹینشن کے باعث کے پی ایل میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔