ہومبریکنگ نیوزمذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی ذمہ دار حکومت ہوگی، پی ٹی آئی رہنماء

مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی ذمہ دار حکومت ہوگی، پی ٹی آئی رہنماء

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہرمسئلے کا حل مذاکرات ہوتا ہے، بانی مذاکرات میں اپنے لیے کوئی گنجائش نہیں ڈھونڈ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مرکز قانون کی حکمرانی ہے،

ہم تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ملک میں سیاسی استحکام لانا چاہتے ہیں، سیاسی استحکام سے سماجی اورمعاشی استحکام جڑا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اخلت لاف عمرایوب نے کہا ہے کہ 550 ارب کا پٹرول ایران سے اسمگل ہو کر پاکستان آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں میں ملک میں امن تھا

، آپ کو کچے کے ڈاکونظرنہیں آتے، موجودہ دور میں 3 صوبوں کو مکمل نظراندازکر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے انفارمیشن ہر جگہ پہنچ جاتی ہے، صوبہ پنجاب اس وقت خسارے میں ہے، جبکہ خیبر پختو نخوا سرپلس دکھا رہا ہے، وفاقی حکومت نے کے پی کو ابھی تک 1500ارب روپے ادا نہیں کیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔