ہومبریکنگ نیوزنجی موبائل نیٹ ورک کو صارفین سے وصول 2 ارب سے زائد واپس دینے کا حکم برقرار

نجی موبائل نیٹ ورک کو صارفین سے وصول 2 ارب سے زائد واپس دینے کا حکم برقرار

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کے آرڈر کے خلاف موبائل نیٹ ورک آپریٹر کی درخواست خارج کرتے ہوئے نجی موبائل نیٹ ورک کو کسٹمرز سے وصول کردہ 2 ارب سے زائد کی رقم کسٹمرز کو ہی واپس کرنے کا آرڈر برقرار رکھا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کمپنی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ نے 11 جون 2018 میں سوموٹو نوٹس لے کر کمپنیز کو موبائل ری چارج پر چارجز لینے سے روک دیا تھا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اپیل کنندہ کمپنی کے مطابق انہوں نے سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد 13 جون 2018 سے 10 فیصد چارجز لینا روک دیا، اپیل کنندہ وکیل کے مطابق 24 اپریل 2019 کو سپریم کورٹ نے کیس نمٹانے کے مختصر فیصلے میں حکمِ امتناعی ختم کر دیا۔ اس میں کہا گیا کہ اپیل کنندہ کے مطابق حکمِ امتناعی ختم ہونے سے یہ سمجھ آیا کہ چارجز لینے پر پابندی باقی نہیں رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔