راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت جاری ہے، آج حتمی دلائل دیے جا رہے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ ملزمہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔
ملزمان کے وکلاء ظہیر عباس چوہدری، عثمان ریاض گل جبکہ نیب کی ٹیم سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔
گزشتہ سماعت پر ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 342 کے سوالات کے تحریری جواب داخل کروا دیے تھے۔
ایک سو نوے ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔