Sunday, March 1, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد میں 330 ملی میٹر بارش ریکارڈ،سی ڈی اے نے شاہرات کو کلیئر کر دیا

اسلام آباد میں 330 ملی میٹر بارش ریکارڈ،سی ڈی اے نے شاہرات کو کلیئر کر دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد میں ریکارڈ بارشیں ،سی ڈی اے کے تمام افسران و ملازمین کو ایک ہفتے کیلئے الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گیا ۔سی ڈی اے انتظا میہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 330 ملی میٹر ریکارڈ بارش ،سی ڈی اے نے تمام سڑکوں کو بارشی پانی سے کلیئر کر دیا ہے، سی ڈی اے ٹیموں نے صبح سے ہی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ریلیف آپریشن کا آغاز کیا۔ بارشوں کے حوالے سے کنٹرول روم قائم، کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کرے گا جو بارش کی صورتحال نظر رکھے گا۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کو ڈی ایم اے کے زریعے ڈی واٹرنگ سٹس کو شہر میں موجود رکھنے کا حکم دیا ۔ سی ڈی اے کے اعلی افسران صبح سات بجے سے ریلیف آ پریشن کے لئے اسلام آباد کی سڑکوں پر موجود رہے ۔سی ڈی اے ٹیموں نے سیکٹر ای الیون نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی پانی نکالنے کے لئے بھرپور آپریشن کیا۔ سی ڈی اے کے اعلی افسران نے ریلیف آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے ای الیون سیکٹر کا دورہ کیا ۔نجی ہاسنگ سوسائٹی کو ناقص انتظامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ۔سیکٹر ای الیون نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر مشتمل سیکٹر ہے ۔سینی ٹیشن ہیلپ لائن بارش کی صورتحال میں چوبیس گھنٹے کام کررہی ہے ۔اسلام آباد کی تمام شاہراہیں،نا لے، ڈرینیج لائن کلئیرہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔