لاہور،پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔مریم نواز نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا۔بدھ کوترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ مریم نواز شریف کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف @MaryamNSharif کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو کورنٹین کر لیا ہے۔ مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 28, 2021
