Friday, December 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کیسرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کیسرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (آئی پی ایس )زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 6 دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 55 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اس طرح گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔