Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزبجلی چوروں کیخلاف تعاون کریں اویس لغاری کے وزرائے اعلی کو خطوط

بجلی چوروں کیخلاف تعاون کریں اویس لغاری کے وزرائے اعلی کو خطوط

لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کے خاتمے کیلئے صوبوں کے وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا۔

وزیرتوانائی نے خطوط میں لکھا ہے کہ بجلی چوری،واجب الادا بلزکی وصولی پرتوجہ دی جا رہی ہے،وزرائے اعلی سے فوری بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانیکی درخواست کی ہے۔

انہوں نے خط میں توجہ دلائی کہ واجب الادا بجلی بلز کی وجہ سیتوانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات متاثر ہو رہے ہیں، صوبوں کے مختلف محکمے بجلی کے بلز کی ادائیگی میں غفلت برت رہے ہیں۔

انہوں نے خط میں توجہ دلائی کہ بجلی چوری کے باعث وصولی نقصان سے شکایات کا بوجھ اور صارفین پربجلی کی زائد قیمتوں کی ادائیگی کا باعث بنتا ہے، جو گھریلو صارفین کی زندگی کو متاثر کرتا ہے اور قومی خزانے پر بھی بوجھ پڑتا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔