Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزبشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کردیئے۔
راولپنڈی کے سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کردی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں۔
خیال رہے آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔