Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومکھیلٹوکیو اولمپکس: 13سالہ جاپانی بچی نے اسکیٹ بورڈنگ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

ٹوکیو اولمپکس: 13سالہ جاپانی بچی نے اسکیٹ بورڈنگ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

ٹوکیو،اولمپک 2020 میں سخت مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی ایونٹ نے دنیا کو ناقابل یقین اور خوشگوار لمحات بھی دئیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی 13 سالہ نشیہ مومجی وومن اسکیٹ بورڈنگ ایونٹ میں اپنے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ جس کے بعد وہ اولمپک کی تاریخ میں سب سے کم عمری میں سونے کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔سب سے کم عمر میں اولپمک گولڈ میڈل کا ریکارڈ رکھنے والی کھلاڑی کا نشیہ مومجی سے چند ہی ماہ کا فرق ہے۔امریکا سے تعلق رکھنے والی مرجوری گیسٹررنگ نے1936 میں برلن میں ہونے والے مقابلوں میں اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 13 سال 267 دن تھی۔دوسری جانب اولمپک میں پہلی بار اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے میں بھی جاپان فاتح قرار پایا ہے، 22 سالہ یوٹو ہریگوم نے برازیل اور امریکا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر اپنے ملک کے لیے اسکیٹنگ کے مقابلے میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔