اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی فائنل کال اور ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے معاملہ پرایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا ۔
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹوں کے خلاف سائبرٹیرارزم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے 10سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کے گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
ہلاکتوں کا پروپیگنڈا، ایف آئی اے نے جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا، مقدمہ درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
