اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں پاکستان میں سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس افراط زر کی شرح 4.9فیصد رہی، جو گزشتہ 78 ماہ کے دوران کی نچلی ترین سطح ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 16 دسمبر 2024 کو ہونے والے اجلاس سے قبل افراط زر کی شرح میں کمی کو تقویت ملی جو گزشتہ سال 38 فیصد کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، آئندہ اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی شرح سود پر غور کرے گی، اس وقت شرح سود 15 فیصد کی سطح پر ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر 2024 میں سی پی آئی افراط زر کی شرح سال بہ سال کی بنیاد پر کم ہو کر 4.9 فیصد رہ گئی جو اس سے پچھلے مہینے 7.2 فیصد اور نومبر 2023 میں 29.2 فیصد تھی۔
نومبر میں مہنگائی ساڑھے 6سال کی نچلی ترین سطح 4.5 فیصد پر آگئی،ادارہ شماریات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
