اسلام آباد(آئی پی ایس )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، راجہ بشارت اور زرتاج گل سمیت 47 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔جج نے ملزمان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔جن ملزمان کے وارنٹ جاری ہوئے ان میں وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور، راجہ بشارت، زرتاج گل، اعجاز احمد چٹھہ سمیت دیگر شامل ہیں۔عدالت نے ملزمان کو گرفتار کر کے اگلی سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس , غیرحاضری پر گنڈا پور، زرتاج گل سمیت 47ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
