اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ خون کے آنسو خیالی لاشوں کے لیے بہائے جا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر)پر بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کرم کی ان 131 لاشوں کا کہیں کوئی ذکر نہیں جن میں سے ہرایک کا نام ہے۔ جن میں سے ہر ایک کی نماز جنازہ پڑھی گئی۔ جن میں سے پر ایک کی میت کو قبر میں اتارا گیا۔ جن میں سے ہر ایک کے گھر میں صف ماتم بچھی ہے۔
عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ خون کے آنسو ان خیالی لاشوں کے غم میں بہائے جا رہے ہیں جن کے نہ کوئی نام ہیں نہ ہی شناخت۔ جن کا کہیں جنازہ اٹھا اور نہ ہی تدفین ہوئی۔ جن کی کوئی قبر ہے نہ آہ و زاری کرنے والا قبیلہ ہے۔
خون کے آنسو خیالی لاشوں کیلئے بہائے جا رہے ہیں جن کی کوئی قبر نہیں، عرفان صدیقی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
