Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزپختونخوا میں گورنر راج کی بازگشت، یہ کب اور کیوں لگایا جاتا ہے،آئینی طریقہ کار کیا ہے؟تفصیلات سب نیوز پر

پختونخوا میں گورنر راج کی بازگشت، یہ کب اور کیوں لگایا جاتا ہے،آئینی طریقہ کار کیا ہے؟تفصیلات سب نیوز پر

پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر گورنر راج کی بازگشت، گورنرراج کب اور کیوں لگایا جاتا ہے اور اس کا طریقہ کار کیا ہے۔آئین کی شق دو سو بتیس کے مطابق اگرملک کی اندرونی وبیرونی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں اور صوبائی حکومت اسکا سامنا نہ کرسکتی ہو تو صدرمملکت ایمرجنسی نافذ کرکے گورنر راج لگا سکتے ہیں۔

آئین کے آرٹیکل32، 33اور 34 کے مطابق گورنر راج نافذ ہو تو بنیادی انسانی حقوق بھی معطل کردیے جاتے ہیں۔ کسی صوبے میں گورنر راج لگتا ہے تو ایک محدود مدت کے لیے تمام تر اختیارات گورنر کے پاس آجاتے ہیں اور وزیراعلی اور انکی اسمبلی بیاختیار ہوجاتی ہے اور تحلیل شدہ صوبائی اسمبلی کے تمام اختیارات قومی اسمبلی اور سینیٹ کو تفویض کردیے جاتے ہیں لیکن اٹھارویں ترمیم کے تحت گورنر راج کے نفاذ کو صوبائی اسمبلی کی منظوری سے مشروط کردیا گیا ہے۔

اگر متعلقہ اسمبلی سے منظوری نہ ملے تو پھردس دن کے اندر گورنر راج کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔انہی وجوہات کے باعث وفاقی حکومت کے لیے کے پی میں گورنر راج لگانا ناممکن ہے کیونکہ خیبرپختونخوا اسمبلی می ںپی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔