لندن (آئی پی ایس )عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرنے پر برطانیہ نے بھی ردعمل دے دیا۔
برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے جاری وارنٹ کی پیروی کی جائے گی۔ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ نیتن یاہوکے برطانیہ آنے پر عدالتی فیصلے کی پیروی اور اس پر مناسب کارروائی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور عالمی انسانی قانون کا پابند رہاہے۔اس سے قبل اٹلی اور نیدرلینڈز بھی اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے چکے ہیں۔
برطانیہ کا عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
