Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانبلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن ہوگا، وزیراعلی سرفرازبگٹی کا اعلان

بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن ہوگا، وزیراعلی سرفرازبگٹی کا اعلان

کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں جہاں تخریب کاروں کے کیمپ ہیں وہاں آپریشن ہوگا اور آپریشن ٹارگٹڈ ہوگا۔کوئٹہ میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سرفرازبگٹی کا کہنا تھاکہ مصور کاکڑ کی بازیابی کیلئے حکومت ہرممکن کوشش کررہی ہے، مصور کاکڑ میرے بچوں کی طرح ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بلوچستان میں آپریشن ٹارگٹڈ ہوگا جہاں تخریب کاروں کے کیمپ ہیں وہاں آپریشن ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ آپریشن کی مخالفت کرنے والی جماعتیں بتائیں اس کے علاوہ کیا حل ہے؟۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ وزیراعلی کی تبدیلی کی افواہوں پریقین نہیں رکھتا، جب تک ایوان کا اعتماد مجھ پر ہے تو میں وزیراعلی رہوں گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔