پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان اور دیگرکے ساتھ جو ہورہا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ ہم امریکا سے کسی اقدام کیلئے درخواست نہیں کررہے، امریکا سے کوئی توقعات نہیں، ہماری اپنی سیاست اور مفادات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کیمعاملات سے براہ راست تعلق ہوگا، ہوسکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ بھی پی ٹی آئی کا مسئلہ اٹھائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پی ٹی آئی کیساتھ جو ہورہا ہیاس پریورپی یونین نے اعتراض اٹھایا، برطانیہ کی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس نے بھی مسئلہ اٹھایا ہے۔