Friday, November 22, 2024
ہوماسلام آبادشبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کر دی،
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کسی بھی معلوم اور نامعلوم مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے، کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری عدالت کی اجازت سے مشروط کیا جائے،
درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے،
درخواست گزار سے متعلق تمام مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔