Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزآرمی چیف سے روس کے نائب وزیر دفاع سے اہم ملاقات،عسکری تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال

آرمی چیف سے روس کے نائب وزیر دفاع سے اہم ملاقات،عسکری تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز )روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔منگل کو ہوئی اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کے ماحول اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ دونوں فریقین نے مختلف سیکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کرنل جنرل فومین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انتہا پسندی کے خلاف عالمی برادری کے درمیان متحد، تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔