Tuesday, February 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترمیم میں ووٹ کیلئے حکومتی رابطوں کا الزام، 2 پی ٹی آئی سینیٹرز کو شوکاز جاری

آئینی ترمیم میں ووٹ کیلئے حکومتی رابطوں کا الزام، 2 پی ٹی آئی سینیٹرز کو شوکاز جاری


اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ کیلئے حکومتی رابطوں سے الزام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے 2 سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی نے سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر زرقا تیمور کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
شوکاز نوٹس پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے شوکاز جاری کیے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے زرقا تیمور کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ واضح اور ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ ضرورت پڑنے پر آپ ووٹ کرتیں۔
پی ٹی آئی نے دونوں سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور سے 7 روز میں وضاحت طلب کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔