Wednesday, October 16, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی قیادت میں اختلافات کی افواہیں بےبنیاد ہیں، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات کی افواہیں بےبنیاد ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(سب نیوز ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر میں اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں، بے بنیاد خبریں پی ٹی آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کا حصہ ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے مخالفین اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہیں گے، پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان پارٹی کے پرچم تلے مضبوط اور متحد کھڑے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔