لاڑکانہ(آئی پی ایس)لاڑکانہ میں چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سندھ نثار کھوڑو کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابقدھماکے کی آواز اور اطلاع پر پولیس نثار کھوڑو کی رہائشگاہ پہنچ گئی،
پولیس نے بتایا ہے کہ کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔نامعلوم افراد ہینڈ کریکر پھینک کر فرار ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے گھر میں دستی بم پھینکنے کی کوشش کی۔ تاہم بم کریکر گھر کی دیواریں اونچی ہونے کے باعث اندر نہ جاسکا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نثار کھوڑو اس وقت لاڑکانہ میں اپنے گھر موجود نہیں۔
پولیس نے کہا کہ س واقعے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور استعمال کیے گئے بارودی مواد کے متعلق جانچ پڑتال کی جائے گی ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر دستی بم حملہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
