Thursday, October 17, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری ،وزیر داخلہ نے حلف لیا

اسلام آباد کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری ،وزیر داخلہ نے حلف لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ میں منتخب عہدیداران سے حلف لیا،چیئر مین شکیل قرار، وائس چیئر مین نعیم جنجوعہ، صدر قمر المنور اور سیکرٹری جنرل ذوالقرنین حیدر نے حلف اٹھایا ،،حلف اٹھانے والوں میں سنئیر نائب صدر عادل تنولی، نائب صدور نعیم اصغر، بلال آفریدی.سیکرٹری انفارمیشن ناصر بٹ اور سیکرٹری خزانہ ثاقب سید بھی شامل،،وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز اور وزارت داخلہ کو چولی دامن کا ساتھ ہے،کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز اسلام آباد میں کریمنل مافیا کی نشاندہی کریں، امید ہے ایسوسی ایشن پیشہ وارانہ صحافت کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے صحافیوں کی دوران کوریج حفاظت یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔