Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائیکورٹ کا پابندی ہٹنے کے فوری بعد عمران خان سے بہن کی ملاقات کروانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پابندی ہٹنے کے فوری بعد عمران خان سے بہن کی ملاقات کروانے کا حکم

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے بہن نورین نیازی کی ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی بھائی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایاکہ ایجنسیوں کی جانب سیسیریس سکیورٹی تھریٹس کی رپورٹ دی گئی ہے، حکومت کی طرف سے اڈیالہ جیل حکام کوملاقاتوں پر پابندی کا کہا گیا ہے، سخت سکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ بھی کانفرنس کے دوران بند ہوں گی۔ وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہناتھاکہ ہماری استدعا ہے بہن اور ایک ڈاکٹر کی ملاقات کرادی جائے، افواہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کچھ ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عام آدمی نہیں،ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں لہذا انسانی بنیادوں پرصرف بہن اورایک ڈاکٹرکوملاقات کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے بہن نورین نیازی کی جیل میں ملاقات کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا۔بعدازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیاکہ پابندی ہٹنے کے فوری بعد جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کرائی جائے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔