Monday, February 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزمجوزہ آئینی ترمیم: معاملات کو حتمی شکل دی جانے لگی، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

مجوزہ آئینی ترمیم: معاملات کو حتمی شکل دی جانے لگی، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(سب نیوز)مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ،
اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا یہ پانچواں ان کیمرہ اجلاس ہے۔
اجلاس میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آئینی ترمیم کے ترمیمی مسودے پر اتفاق رائے ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اسد قیصر اور عامر ڈوگر کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے،
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار خصوصی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔